پشاور دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

14

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے  کوچہ رسالدار کی جامعہ مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش  دھماکے کا مقدمہ درج  تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکےکا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آرکے متن میں کہاگیاہے کہ ایس ایچ او مسجد کی سیکورٹی چیک کرنے کے بعد ساتھ کی گلی میں پہنچا تو فائرنگ کی آواز سنی۔  خودکش حملہ آور کالے رنگ کے کپڑوں میں آیا جس کے پاس پستول تھا اور مسجد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس کو نشانہ بنایا جس کے بعد خود کش بمبار نے مسجد کے اندر  موجود نمازیوں پر فائرنگ کر دی اور  پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ جمعہ کی نماز کے دوران  تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی ۔ افسوسناک سانحے میں اب تک 56  افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ  190 سے زائد زخمی  ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.