آصفہ بھٹو نے اسپتال سے تصاویر شئیر کر دیں

76

 

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے اسپتال سے اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  آصفہ بھٹو نے اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ محبت اور دعاؤں  پر تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں، خانیوال میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بروقت طبی امداد کی فراہمی اور مقامی پولیس کے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان منتقل کرنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں‘

دوسری جانب پیپلز پارٹی کےچئیر مین بلاول بھٹو نے بہن کی صحت کے حوالے سے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور طبی امداد کے بعد اسپتال سے واپس آگئی ہیں تاہم زخم بھرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف نے بھی اپنے ٹویٹ میں آصفہ بھٹو کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد  صحت یابی کی دعا بھی  کی ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی آصفہ بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شریک تمام شرکاء کی حفاظت کیلئے بھی دعا کی تھی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی چینل کا ڈرون کیمرا  آصفہ بھٹو زرداری سے اچانک ٹکرا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہو گئی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.