شین وارن نے موت سے چند گھنٹے قبل کیاٹوئٹ کی؟پڑھ کر ہر آنکھ اشکبار
کینبرا: آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں چلے بسے تاہم اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر کی ٹوئٹ نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شین وارن نے موت سے چند گھنٹے قبل اپنے ہم وطن سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈنی مارش کی موت کی خبر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا اور اس کے چند گھنٹوں بعد ہی خود ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔
شین وارن نے روڈ نی مارش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تھا کہا کہ وہ آسٹریلین سپورٹسس لیجنڈ تھے، جنہوں نے کئی نوجوانوں کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔
Sad to hear the news that Rod Marsh has passed. He was a legend of our great game & an inspiration to so many young boys & girls. Rod cared deeply about cricket & gave so much-especially to Australia & England players. Sending lots & lots of love to Ros & the family. RIP mate❤️
— Shane Warne (@ShaneWarne) March 4, 2022
لیگ سپنر نے مزید لکھا کہ روڈ نی مارش کو کرکٹ سے گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے اس کے لیے بہت کام کیا، خاص طور پر انکی آسٹریلوی اور انگلش کھلاڑیوں کیلئے نمایاں خدمات ہیں۔
تبصرے بند ہیں.