اسرائیلی جاسوس خاتون کااعلیٰ ایرانی عہدیداران کو پھنسانےکا انکشاف

26

 

یوروشلم:  اسرائیل کی خاتون انٹیلیجنس آفیسر  کیتھرین پیریز شکدم نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی میں دوران ملازمت  ایران کے 100 عہدیداران  کو جنسی تعلقات کی لالچ کے ذریعے پھنسا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا  کے مطابق کیتھرین پیریز نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا لالچ دے کر 100 کے قریب ایرانی عہدیداران کو  پھنسایا اور اہم معلومات تک رسائی حاصل کی۔

 

کیتھرین نے انکشاف کیا کہ وہ فرانسیسی پاسپورٹ پر ایران میں داخل ہوئی جبکہ ایک یمنی مسلمان کی بیوی ہونے کے باعث کسی کو اسرائیلی انٹیلی جینس ادارے سے تعلق کا شبہ بھی نہیں ہوا تاہم ایران میں  مذہب کے بارے میں جاننے کی خواہش ظاہر کر کے ایرانی حکومت میں شامل مختلف اہم شخصیات سے رابطے ہموار کیے اور ان کا اعتماد حاصل کر نے کے بعد ان شخصیات سے اہم ترین معلومات اکھٹی کیں۔

 

اسرائیل خاتون انٹیلی جینس افسر نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایرانی رکن پارلیمنٹ کو پھنسا کر ایران سے متعلق  پارلیمنٹ کے خفیہ اور بند اجلاس میں ہونے والی تمام کارروائی کی معلومات بھی حاصل کی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.