پشاور دھماکے میں شہادتیں 56 ہوگئیں، 194 زخمی 

30

 

پشاور: پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں فائرنگ اور خود کش حملے سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے سے شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اور تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 194 افراد زخمی ہیں۔

 

ترجمان لیڈری ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.