اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو عدم اعتماد تحریک کی تیاری کیلئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دونوں سب دوستوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کریں۔ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سعید غنی اور نثار کھوڑو عوامی مارچ کیساتھ چلیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا آج چھٹا روز ہے جو نماز جمعہ کے بعد ایک بار پھر اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گا اور آج ملتان سے خانیوال اور پھر ساہیوال پہنچے گا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خانیوال میں لاہور موڑ پر مارچ کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ کے چیچہ وطنی پہنچنے پر بلاول بھٹو شہر والا پل پر ایک بار پھر مارچ کے شرکاءسے خطاب کریں گے جبکہ ساہیوال پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی آخری خطاب بھی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.