وزیر اعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی مذمت

36

 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت  کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت  کردی ۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعلقہ حکام سے دھماکے کی جامع رپورٹ   بھی طلب کرلی  گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران  دھماکے کے نتیجے میں50 سے زائد  نمازیوں کے زخمی جبکہ 30  نمازی  شہید ہو گئے ہیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کے وقت  نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے  علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.