پشاور میں دھماکہ، 30 نمازی شہید 50 سے زائد زخمی

86

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں30 نمازی شہید جبکہ 50 سے زائد  زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں50 سے زائد  نمازیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 30  نمازی افسوسناک حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔

 

 

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 10 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا ، اس دوران نمازیوں کی بڑی تعداد  مسجد میں موجود تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے  علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.