شہباز شریف نے رمضان شوگر ملزم ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر دی

6

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کی گئی بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے اربوں روپے بچائے جبکہ میرے اقدامات سے میرے خاندان کو نقصان پہنچا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل میں شیئر ہولڈر ہوں اور نہ ہی ڈائریکٹر ہو جبکہ اپنی جائیداد بھی میں نے بچوں میں تقسیم کر دی ہے۔ 
شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کہا کہ نیب ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا، عدالت سے استدعا ہے کہ ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔ 

تبصرے بند ہیں.