پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ’بینو قادر سیریز‘ کا آج سے آغاز

31

 

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں  کے درمیان آج سے ’بینوقادر ٹیسٹ سیریز ‘کا آغاز ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان  3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

 

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کی اہمیت کو جانتے ہیں، ہماری تیاری اچھی ہے، حریف کیخلاف مومنٹم برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے، انہوں نے کہا کہ صبح وکٹ دیکھنے کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔

 

دوسری جانب  آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تین کھلاڑی شامل نہیں لیکن اس کے باوجود میزبان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھیں گے۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں دو اسپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کیساتھ میدان میں اترنے کا امکان ظاہر کیا۔

 

واضح  رہے کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں اتوار اور پیر کو بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہےْ۔

تبصرے بند ہیں.