مونس الہٰی کی وزیر اعظم سے اہم ترین ملاقات ،ق لیگ کا فیصلہ سنا دیا 

43

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئررہنما مونس الہٰی نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیا ہے ،ملکی بہتری کیلئے حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کی پالیسی کا اعلان کر دیا ،مونس الہٰی نے کہا ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کی پاسداری کی اور اب بھی ملکی بہتری کیلئے حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

مونس الہٰی نے وزیر اعظم سے ملاقا ت میں ملکی سیاسی صورتحال ،بگڑتے بنتے نئے اتحاد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے اتحاد کے معاملات پر کوآرڈینیشن کی ذمہ داری اسد عمر کو سونپ دی جو  سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

 مونس الہٰی نے مسلم لیگ ق کی پالیسی   بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ،اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا  ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابالا آتا ہے،پہلا ابالا آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا،انہوں نے کہا عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.