ازبک صدر کی پاکستان آمد ،21 توپوں کی سلامی

17

اسلام آباد:ازبک صدر 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،اسلام آباد پہنچنے پر ازبک صدر شوکت مرزایوف کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ازبک صدر شوکت مرزا یوف کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،معزز مہمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اور گلدستے پیش کیے گئے ۔

 

اسلام آباد پہنچنے کے بعد ازبک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ،وزیراعظم عمران خان ازبک صدر کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور انہیں بعد ازاں گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

 

واضح رہے ازبک صدر کل وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے،دورے کے دوران ازبک صدر کی وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں ہوں گی، اس کے علاوہ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدات پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.