اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کیلئے ریکوزیشن تیار کرلی

35

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کیلئے قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے ، اپوزیشن نے ریکوزیشن تیار کرلی ۔ مسودے پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی نے دستخط بھی کر دئیے ۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں جمع کرا دی گئی ، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماؤں کو چائے پر بلا لیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ اپوزیشن کی تین بڑی جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کے بعد قومی اسمبلی کے انتخابات پر متفق ہوگئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ، ن لیگ جلد عام انتخابات چاہتی ہے جس کیلئے مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کو بھی راضی کرلیا ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے قبل ازوقت انتخابات پر رضا مندی کے بعد تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کرنے کیلئے سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں ۔

 

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں بلکہ جو سیٹ اپ آئے گا محدود مدت کیلئے ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ لینے کیلئے شفاف انتخابات کرانا ہوں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.