اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

4

 

اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کٹنگ بورڈ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی  منشیات برآمد   کر لی گئی، ملزم کو  گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی اور اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کی ہے۔ پی آئی اے پرواز پی کے 9753 کے ذریعے اسلام آباد سے ریاض روانہ ہونیوالےکوہاٹ کے رہائشی مسافر عادل خان سے 1.850 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

 

ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ ہیروئن کٹنگ بورڈ کے اندر مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزم کو دوران اسکیننگ پراسیس حراست میں لیا گیا جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.