ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلین ویمن ٹیم کو بڑا دھچکا

87

 

کینبرا: آسٹریلیا کی اسٹار آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث  وہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گی۔

 

کرکٹ آسٹریلیا  کے مطابق ایشلے گارڈنرویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں ہفتہ کو انگلینڈ اور اگلے منگل کو پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کریں گی تاہم  13 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں واپسی کے امکانات ہیں۔

 

کرکٹ آسٹریلیا  نے ایک بیان میں کہا کہ باقی”تمام  آسٹریلوی کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ٹیسٹ  منفی آئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ آسٹریلیا چھ بار ویمن ورلڈ کپ جیتا ہے اور اس بار بھی  نیوزی لینڈ میں ہونیوالے ایونٹ کیلئے فیورٹ ہے،ورلڈ کپ  کے معیز کا آغاز جمعہ کوہو گا۔

 

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک خصوصی اصول بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت کوویڈ سے متاثرہ ٹیموں کو ضرورت پڑنے پر صرف نو کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان کوئی اور تصدیق شدہ کیس نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.