سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

2

 

راولپنڈی:  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے  پارک لین سکیم تھری میں کارروائی کرتے ہوئے  سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم  کو گرفتار کر لیا۔

 

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار   ملزم چائلڈ پورنوگرافک مواد رکھنے اور شیئرنگ میں ملوث تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ملزم اپنی جی میل آئی ڈی اور واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافک مواد رکھنے اور شیئرنگ میں ملوث تھا۔ ملزم  چائلڈ پورنوگرافی کے مختلف وٹس ایپ گروپوں میں شامل تھا  اور  چائلڈ پورنوگرافی کا مواد آن لائن گوگل ڈرائیو پر محفوظ اور آن لائن اپلوڈ بھی کرتا تھا۔

 

ایف آئی اے نے ملزم  کو مزید  تحقیقات کیلئے تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل منتقل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.