حکومت شادی کرنیوالے جوڑے کو لاکھوں روپے دے گی

66

 

روم:   اٹلی کے علاقے لازیو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کو 2 ہزار یوروز،  شادی کیلئے ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ  آفر  یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اٹلی کے شہریوں کے علاوہ غیر ملکی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس مہم کو  ان لازیو ود لوو (Un Lazio with Love)  کا نام دیا گیا ہے ۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کو شادی کیلئے رقم دینے کا مقصد  کورونا سے متاثرہ ویڈنگ سیکٹر کو مزید نقصان سے بچانا ہے۔

تبصرے بند ہیں.