نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں حالات کشیدہ 

27

ولنگٹن:نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں کورونا ویکسین کیخلاف جاری احتجاج میں شدت آگئی ،گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اور مظا ہرین کے درمیان شدید ہو گئیں ۔

 دارالحکومت ویلنگٹن میں ویکسین مخالف احتجاج کے مظاہرین   نے   پارلیمنٹ کے لان میں کئی خیموں اور ایک سلائیڈ کو آگ لگا دی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  آنو گیس کی شیلنگ کی  اور  ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں ۔

 پارلیمنٹ کے گرد احتجاج کے دوران مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کو معطل اور ویلنگٹن اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔پولیس نے 60 مظاہرین  کو گرفتار کر  لیا ۔

اب تک مظاہروں کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مظاہرین کو پر امن رہنے کی اپیلیں بھی کیں ۔

تبصرے بند ہیں.