حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،نمبر گیم پوری ،اسلام آباد میں ہلچل

100

اسلام آباد:حکومت کیخلات تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ،اپوزیشن اتحاد کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کی سفارش کر دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی قائم 9 رکنی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس حکومتی اتحادی ارکان کے علاوہ بھی نمبر گیم پوری ہے اس لیے جلد از جلد تحریک عدم اعتماد  لائی جائے ۔

 

ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کے اراکین نے گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات بھی کمیٹی کےسامنے رکھیں جس کے بعد کمیٹی نے سفارش پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم پوری ہے اب حکومتی اتحاد کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے ۔

 

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی،ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے گیم نمبرز کا جائزہ لیا گیا۔پی ڈی ایم کے دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی ہدایت پر کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا،دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت سمیت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی جبکہ تحریک عدم اعتماد کے لئے  نمبرز  گیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے دونوں رہنماؤں کا تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور تحریک عدم اعتماد کے ٹائم فریم پر بھی مشاورت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.