پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہروں اور اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نیو نیوز کے مطابق پشاور، مہمند، کوہاٹ، ملاکنڈ، مینگورہ، شمالی وزیرستان، سوات، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 175 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.