گیس کی اوسط قیمت میں 16.37 فیصد تک اضافے کی منظوری

43

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد یکم جولائی سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اور 50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اوسط قیمت829 روپے48پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔
اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد یکم جولائی 2021 سے ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.