مشکل وقت ہے ،حکومت کا ساتھ نہ چھوڑیں: وزیراعظم کی چودھری برادارن سے درخواست 

43

 

لاہور: وزیر اعظم عمران خان  چودھری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت حسین سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری برادران سے درخواست کی ہے کہ حکومت پر مشکل وقت ہے لہٰذا حکومت کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

 

واضح رہے کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی سے گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ آصف زرداری ،فضل الرحمن اور شہباز شریف نے چودھری برادران سے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آج چودھری برادران سے ملاقات انتہائی اہم ہے اور انہوں نے بھی چودھری برادران سے درخواست کی ہے وہ حکومت کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

تبصرے بند ہیں.