پی ٹی آئی نے بھارت سے فنڈنگ لی:  اکبر ایس بابر، خفیہ والیمز کی تفصیلات جاری 

43

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر عمران خان پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین میچ ہا ر چکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کو بھارت سے فنڈنگ ہوئی ۔ الیکشن کمیشن میں جو دستاویزات جمع کرائیں ان میں فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا ۔ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے۔ اکبر ایس بابر نے خفیہ والیمز کی تفصیلات جاری کردیں۔

 

نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر  نے کہا کہ ای سی پی میں آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت تھی،ای سی پی کو استدعا کی تھی کہ تمام تر دستاویزات فراہم کی جائیں ۔ 31 دسمبر سے 7 جنوری تک خفیہ رکھے گئے دستاویزات فراہم کیے گئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے تحریک انصاف کو فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن سے چھپایا گیا ۔ عمران خان کا جمع کرایا گیا سرٹیفیکیٹ جعلی اور غیر قانونی تھا ۔ بھارت سے ڈائریکٹ پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی گئی ۔ قانون کے مطابق تمام افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

 

اکبر ایس بابر نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس پر جلد کارروائی کرے گا ۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کو نوٹس دیا جائے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات لی جائیں۔ میں نے 4 اکاؤنٹ ظاہر کیے اور 18 اکاؤنٹ سامنے آئے ۔ ایک بینک اکاؤنٹ میں 1.6 ملین ڈالر جمع کروائے گئے جس کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کہاں سے آئے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود کہتی ہے کہ ساڑھے چار لاکھ ڈالر اکاونٹس میں آئے لیکن تفصیلات موجود نہیں ۔ پی ٹی آئی کہتی رہی کہ کینیڈا سے پیسے آئے ہیں لیکن وہاں کا قانون تفصیلات دینے سے منع کرتا ہے ۔ امریکا کی دو کمپنیوں سے 3.3 ملین ڈالر اکاؤنٹس میں آئے ۔ 349 کمپنیز نے بیرون ملک کمپنیوں کو فنڈنگ کی اور وہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک بیرون ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ وہ آج بھی پی ٹی آئی کے ممبر ہیں ۔ عمران خان چاہئیں جتنی نو بالیں کروائیں یہ ہار چکے ہیں ۔ مدینہ کی ریاست کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.