این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

24

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیاں نرم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا پابندیاں صرف 3 شہروں مظفر آباد، گلگت، مردان میں نافذ العمل تھیں جنہیں اب ختم کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں کورونا پابندیاں مرحلہ وار ختم کی گئی ہیں۔ 
دوسری جانب ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 37 ہزار566 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 861 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 988 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.