گزشتہ مہینے ملک میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ رپورٹ جاری ہو گئی

7

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے میں نہیں آ رہا اور گزشتہ مہینے بھی مہنگائی میں 1.15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر دودھ،گوشت، چکن،سبزیاں، پھل اوردال بھی مہنگے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے مقابلے فروری میں مہنگائی میں 1.15 فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی 0.93 اور دیہی علاقوں میں 1.48 فیصد بڑھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 12.24 رہی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13.3 فیصد اور شہری علاقوں میں 11.5 فیصد رہی، جولائی یا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 10.52 فیصد رہی۔ 
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرٹماٹر 310 فیصد، کوکنگ آئل41 اور گھی 38.82 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پردال مسور 38.42 اورپھل 26 فیصد مہنگے ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.