پیپلز پارٹی کے مارچ میں قیمتیں لگائی جا رہی ہیں: شاہ محمود قریشی

16

لاڑکانہ: وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑنا شکستہ ذہنیت کی عکاسی ہے، جیسے جیسے شعور بڑھے گا سندھ میں تبدیلی آتی رہے گی، پیپلز پارٹی کے مارچ میں قیمتیں لگائی جا رہی ہیں، ہم روس اور یوکرائن کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑ گیا جو شکستہ ذہنیت کی عکاسی ہے، مگر پی ٹی آئی نے رکاوٹوں کے باوجود لاڑکانہ میں بڑاجلسہ کیا، میں لاڑکانہ کے سیاسی مزاج کو سمجھتا ہوں، لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے سوا کسی کا جھنڈا نظر نہیں آتا تھا لیکن اب ہر جگہ تحریک انصاف کے پرچم نظر آرہے ہیں، لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کے پرچم ہی اصل تبدیلی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے ہمیں بہت پیار ملا اور جگہ جگہ سندھ حقوق مارچ کااستقبال کیا جا رہا ہے، بلاول زرداری  اپنے مارچ  میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور وسائل کے بل بوتے پرزرداری مارچ کر رہے ہیں جس میں قیمتیں لگائی جا رہی ہیں، لیکن جیسے جیسے شعور بڑھے گا سندھ میں تبدیلی آتی رہے گی۔ 
وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ 3 سال بعد حساب مانگ رہے ہیں اور ہم 3 سال کا حساب دینے کیلئے بھی تیار ہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت 5 سال بعد بھی عوام کو حساب دے گی، بلاول بھٹوسندھ میں 15 سالہ اقتدارکاحساب دیں۔ سندھ کے ہسپتال اور سکولوں کا حال لوگ دیکھ رہے ہیں، سندھ حکومت صحت کارڈ میں رکارٹ بنی ہوئی ہے۔ تھرپارکر میں لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں، تھرپاکر میں صحت کارڈ دیئے اور 400 اضلاع کا پانی منظور کروایا۔ 
اس موقع پر انہوں نے یورس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ سے متعلق پاکستان غیر جانبدار ہے، آج روس اور یوکرین  مذاکرات کر رہے ہیں اور ہم یوکرین اور روس کا سفارتی حل چاہتے ہیں کیونکہ جنگ سے سب کو نقصان ہوتا ہے، ہمارے ملک میں جنگ کے باعث میں 80 ہزار جانیں ضائع ہوئیں۔ 

تبصرے بند ہیں.