وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

23

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج لاہورپہنچیں گے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ لاہور کے باعث آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج لاہور پہنچیں گے جہاں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت کرنے کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.