عامر لیاقت کا ’ہم شکل‘ انٹرنیٹ پر وائرل

44

 

لاہور: پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین اپنا ہم شکل سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔

 

گزشتہ دنوں اپنی تیسری شادی کے بعد خبروں میں جگہ بنانے والے عامر لیاقت کو ایک بار پھرسوشل میڈیا پر ان کے ہم شکل نے خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔ْعامر لیاقت سے کے انداز، شکل اور لہجے سے مماثلت رکھنے والے عثمان فیروزی نامی شخص نے انٹرنیٹ پر ہر فرد کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

حال ہی میں عثمان فیروزی نے ایک نجی ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ٹی وی ہوسٹ کا پروگرام ’عالم آن لائن‘ دیکھا کرتے تھے تو انہوں نے عامر لیاقت کو کاپی کرنا شروع کیا اور پھر آہستہ آہستہ نہ صرف شکل بلکہ انداز، لہجہ اور لباس بھی ہو بہو عامر لیاقت جیسا کر لیا۔تاہم انٹرویو کے دوران عثمان فیروزی نے عامر لیاقت کی شادیوں پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاحال ایک بھی شادی نہیں ہوئی مگر ان کے ہم شکل اب تک تین شادیاں رچا چکے ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.