یوکرین میں موجود پاکستانی اس وقت کس حال میں ہیں ؟

23

کیف:روس یوکرین تنازع شروع ہونے کے بعد ہر ملک کے شہریوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوششیں تیز کر دیں تھیں ایسے میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس یوکرین تنازع سے قبل ہی پاکستان طالب علموں اور شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں تھیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق تقریبا 3 ہزار پاکستانی طالب علم تنازع سے قبل یوکرائن میں موجود تھے، سفارت خانے کے رابطوں اور ہدایت ناموں کے نتیجہ میں 24 تاریخ سے قبل بڑی تعداد میں پاکستانی یوکرائن سے نکل چکے تھے، چند سو کے قریب دیگر پاکستانی برادری کے لوگ اس تنازع کے آغاز تک یوکرین میں موجود تھے ۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانہ نے چوپیس گھنٹے کام کیا حالانکہ سفارت خانے کو خود بھی منتقل ہونا پڑا،انہوں نے بتا یا کہ یوکرائن کا تنازع 24 تاریخ کو شروع ہوا ، تنازع سے چند ہفتے قبل یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں اور طالب علموں کو ہدایت نامے جاری کرتا رہا ہے ، یہ ہی وجہ ہے جو ہم بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو یوکرین تنازع سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔

تبصرے بند ہیں.