اب کوئی بھی شخص افغانستان چھوڑ کر نہیں جا سکتا ،اہم وجہ سامنے آگئی

45

کابل:امارت اسلامی افغانستان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر کسی معقول وجہ کے افغانستان نہیں چھوڑ سکتا ،اگر خواتین بیرون ملک سفر کرنا چاہتی ہیں تو محرم کا ساتھ ہونا ضروری ہے ۔

 

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق خواتین مذہبی عذر کے بغیر ملک کو تنہا نہیں چھوڑ سکتیں اور خواتین طالبات کے لیے افغانستان سے باہر سفر کرنے کا حل تلاش کیا جائے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بغیر کسی عذر کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ افغانستان چھوڑنے والوں کو جانے سے روکا جائے گا۔

 

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اسلام کے اصولوں کے مطابق اگر خواتین بیرون ملک سفر کرتی ہیں تو محرم کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.