چار دن کے دوران 5300 روسی فوجی ماردیے: یوکرائنی وزارت دفاع کا دعویٰ

84

 

کیف : یوکرائن کی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ جنگ کے پہلے 4 دن کے دوران 5 ہزار سے زیادہ روسی فوجی مارے گئے ہیں۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرائنی حکام نے جنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تقریباً 5300 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

 

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن کی افواج نے روس کے 191 ٹینک، 29 لڑاکا طیارے، 29 ہیلی کاپٹر اور 816 بکتر بند جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔

 

دوسری طرف برطانیہ کی وزارت دفاع کا بھی خیال ہے کہ روس نے جنگ کے ابتدائی مراحل میں بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے۔

 

روسی وزارت دفاع نے روسی افواج کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے تاہم انھوں نے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔

تبصرے بند ہیں.