قوم سے خطاب:وزیراعظم پٹرول 10 اور بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کریں گے

111

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں اہم اعلانات کریں گے  ۔ پٹرول کی قیمتوں میں 10 اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور اہم اعلانات کریں گے۔

 

وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے۔

 

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس کے علاوہ بھی غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے اہم اعلانات کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.