‏وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

18

اسلام آباد: ‏وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں وزیر اعظم روس اور یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ معاشی ٹیم سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان قوم سے اہم خطاب کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب کا مقصد قوم کو دورہ روس پر اعتماد میں لینا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگا جس میں معاشی ٹیم موجودہ صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی ۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان اگلے 48 گھنٹوں میں قوم سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم عالمی بحران اور عالمی سطح پر مہنگائی سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.