لاہور: پاکستان میں کورونا مزید 5 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 33 ہزار 357 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 856 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.1 فیصد رہی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.2 فیصد ، راولپنڈی میں 1.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد ، ملتان سے 2.6 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
تبصرے بند ہیں.