پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم کو کتنے کروڑ روپے انعام ملے گا؟

39

 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے تاہم یہ میچ جیتنے والی ٹیم صرف ٹرافی ہی نہیں بلکہ 8 کروڑ روپے انعامی رقم بھی حاصل کرے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ میں ناکام رہنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے کیلئے 30 لاکھ روپے کا چیک منتظر ہو گا۔ 
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا باؤلر، آل راؤنڈر، بہترین فیلڈر، کیپر اور ایمرجنگ کھلاڑی کے علاوہ امپائر آف دی لیگ کو بھی 35,35 لاکھ روپے کے چیک دئیے جائیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی انعامی رقم 35 لاکھ روپے ہے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم کو ساڑھے سات کروڑ روپے ملے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے دئیے گئے تھے جبکہ بہترین باؤلر، بہترین وکٹ کیپر، بہترین بلے باز، اور بہترین فیلڈر کو 8,8 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.