لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

5

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے اس لئے مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے اور فائنل میچ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ 
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم اب اچھی باؤلنگ کے ذریعے لاہور قلندرز کو کم سے کم ہدف پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ اور عامر عظمت شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی جبکہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلی مینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

تبصرے بند ہیں.