لاہور میں وکیل بیوی اور بیٹی سمیت قتل 

44

 

لاہور:لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ نامعلوم افراد  نے وکیل کے گھر میں گھس کر اسے بیوی اور کم سن بیٹی سمیت قتل کردیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق چوہنگ کےعلاقے ایگریکس ٹاؤن میں وکیل اور اسکی بیوی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلےسے قتل کردیا گیا۔ ملزموں نے مقتولین کی ڈھائی ماہ کی کم سن بیٹی کو بھی گلا دبا کر جان سے مار دیا۔

 

واردات کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیم نےشواہد جمع کرلیے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور کا کہناہےکہ لرزہ خیز واردات درینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتی ہے۔

 

تہر ےقتل کی واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع اہل علاقہ نےدی۔ کہتے ہیں ملزمان گاڑی میں آئے اور مٹھائی دینےکےبہانے گھر میں گھس گئے

 

تفتیشی ٹیموں نےجائے وقوع کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانہ منتقل کردیاگیاہے۔

تبصرے بند ہیں.