وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا

30

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں 54 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور پنجاب ریگولرائزیشن سروس ایکٹ میں ترمیمی کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار کی جانب سے طلب کئے گئے کابینہ اجلاس میں مختلف مسودات قانون اور آڈٹ رپورٹس پر بحث کیساتھ ساتھ پنجاب ریگولرائزیشن سروس ایکٹ میں ترمیم بھی کی جائے گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ویسٹ پاکستان مسلم فیملی لاءمیں ترمیم کی جائے گی اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ پر بھی بحث ہو گی جبکہ جنوبی پنجاب، بھکر اور میانوالی کیلئے ملازمتوں کے کوٹے میں تبدیلی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے مالی سال کے دوران کفایت شعاری کیلئے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کیلئے مسودہ قانون پیش کیا جائے گا جبکہ پنجاب پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دینے کے علاوہ پنجاب وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار سیکنڈری سکولوں تک بڑھانے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.