بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا آغاز

11

 

کراچی:پاکستان  پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ۔

لانگ مارچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے نکلے ہیں، عوام کی طاقت کے زور پر سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گےاور  عوام کی نمائندہ  حکومت بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہ ہم پاکستانی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے نکلے ہیں، عوام اسلام آباد کی جانب پہنچے اور سیلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے میں ساتھ دے۔

 

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوام کو حق صرف پیپلزپارٹی کی حکومت میں ملا ہے، پیپلز پارٹی نے ہی 18 ویں ترمیم کے ذریعے  صوبوں کو ان کے حقوق منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ کٹھ پتلی حکومت ہے نہ تو سندھ ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان ترقی کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.