معروف اداکارہ سارہ خان کی ’باتھ روم‘ سیلفیاں

411

 

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ  سارہ خان کی اداکاری کی مہارت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن وہ باتھ روم  سیلفی لینے کا ہنر بھی رکھتی ہیں، یہ معلومات بہت سے لوگوں کے لیے نئی ہو سکتی ہیں تاہم سارہ خان کیلئے باتھ روم میں سیلفی بنانا بالکل بھی نیا نہیں ہے۔

 

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی  باتھ روم سے سیلفی شئیر کی  جبکہ انہوں نے کیپشن میں بھی باتھ روم میں لی گئی تصویر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور دن، ایک اور باتھ روم کی سیلفی۔‘

اس سے پہلے بھی اداکارہ سارہ خان نے ایک ایسی ہی اپنی تصویر شئیر کی جو باتھ روم میں بنائی گئی تھی ، اداکارہ نے اس تصویر میں سیاہ  رنگ کا ٹراؤزر اور سیاہ ہی ٹاپ پہن رکھا تھا۔اس تصویر کے کیپشن پر بھی سارہ نے ’باتھ روم سیلفی‘ لکھا۔

 

واضح رہے سارہ خان کو ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ  پر مداحوں کی بڑی تعداد فالو کرتی ہے اور ہر وقت اداکارہ کی نئی تصاویر کے انتظار میں رہتی ہے، اس وقت سارہ کے انسٹاگرام پر 83 لاکھ سے زائد فالوورز ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.