پاکستان پہنچنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا پہلا بڑا بیان

52

 

اسلام آباد: آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، یہاں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

 

پیٹ کمنز نے پاکستان پہنچنے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ   یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں، پی سی بی نے بہت خیال رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہا ۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے ،چاہتے ہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے ضرور آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے ، دورہ بھارت میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے  تھے تو اس کی عادت نہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

 

آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان3 ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

 

یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے ۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کااستقبال کیا۔

تبصرے بند ہیں.