فائنل کیلئے ملتان سلطانز کے اہم ترین کھلاڑی کی واپسی

92

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے فائنل کے لیے ملتان سلطانز  کے فینز کیلئے خوشخبری آگئی،  اہم ترین کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق   ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ  مہلک وبا کورونا کا شکار ہونے کے باعث پی ایس ایل کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے، ملتان سلطانز نے اس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔


اب ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ کو ایک بار پھر خوش آمدید کہہ دیا ہے اور امید ہے کہ وہ آج کے فائنل میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز مسلسل دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم  ہیں تو قلندرز بھی پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کیلئے پر امید ہیں جس کیلئے سر توڑ کوشش کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.