24 سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

51

 

اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کے تاریخی  دورہ پر پہنچ گئی ہے ۔

 

آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی جس کے بعد تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے  اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ  4 مارچ سے راولپنڈی  میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔

 

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد  پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل سال 1998 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا  جس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا  دورہ پاکستان ممکن نہ ہو سکا۔

 

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول 

 

27 فروری: آسٹریلوی  ٹیم کی اسلام آباد آمد۔

4 تا 8 مارچ: پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

12 تا 16 مارچ : دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہوگا۔

21 تا 25 مارچ : تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

29 مارچ: پہلا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔

31 مارچ: دوسرا ون ڈے بھی راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

2 اپریل: تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔

5 اپریل: واحد ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

6 اپریل: آسٹریلوی ٹیم واپس روانہ ہوجائے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.