لاہور کی معروف شاہراہ پر خاتون کیساتھ گینگ ریپ

123

 

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں بیدیاں روڈ پر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

پولیس کے مطابق  لاہور میں بیدیاں روڈ  کی رہائشی خاتون رکشہ میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک رکشہ خراب ہو گیا ۔ رکشہ خراب ہونے پر 3 نامعلوم کار سوار ملزمان نے خاتون کو اغواء کرلیا اور مبینہ زیادتی کے بعد ملزمان خاتون کو  سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

 

خاتون نے تھانہ ہیر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف شکایت درج کرادی ہے ۔ تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.