لاہور: بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات کے بعد اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اختر مینگل کے ساتھ تحریک عدم اعتماد پر بھی بات ہوئی ہے ۔ ہوم ورک مکمل ہے ہم مشاورت سے کام کرتے ہیں ۔تیاری کر رہے ہیں جلد تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے
آمد پر سردار اختر مینگل کا شہبازشریف نے پرتپاک استقبال کیا
سردار اختر مینگل کو شہبازشریف نے دعوت پر مدعو کیا ہے pic.twitter.com/ubUQuUILhb
— PML(N) (@pmln_org) February 26, 2022
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل سیاسی طور پر حل ہوسکتے ہیں ۔عوام پر تبدیلی تو نہیں آئی مایوسی ضرور آئی ہے۔عوام کے مسائل حل کرنے کا اب وقت آگیا ہے ۔عدم اعتماد پر ہوم ورک ہو رہا ہے پی ڈی ایم نے پہلے بھی متفقہ طور پر فیصلے کیے ابھی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.