جہانگیر ترین چیک اپ کیلئے لندن روانہ ہو گئے

41

 

لاہور: پی ٹی آئی رہنما  جہانگیر خان ترین طبی چیک اپ کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین علاج کے سلسلے میں لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کو  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طبی معائنےکیلئےلندن جار رہا ہوں، متحد اور  رابطے میں رہنا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں ایک طرف جہاں پاکستان کی سیاست میں تحریک عدم اعتماد کا شور شرابا ہے وہیں جہانگیر ترین کی لندن روانگی پر بھی کئی طرح کی قیاس آرائیں کی جا رہی ہیں۔

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی لندن روانگی اور نواز شریف سے ملاقات کا امکان بھی خارج از امکان نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم جہانگیر ترین گروپ کے مطابق  جہانگیر ترین کی چندرو ز سے طبعیت ناساز ہے اور وہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں بھی زیر علاج رہے اور اب مزید طبی علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.