یوکرینی صدر نے ملک سے انخلاء میں مدد کی امریکی آفر ٹھکرا دی

31

 

واشنگٹن:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک سے انخلاءمیں مدد کی امریکی آفر ٹھکرا دی۔

 

امریکی میڈیا نے دعوی ٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے  یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یوکرین سے نکلنے کیلئے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے آفر ٹھکرا دی۔

 

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس کا مقابلہ کرنے کیلئے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے ، فلائٹ کی نہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ یوکرینی صدر ملک سے فرار ہو چکے ہیں تاہم اس کے بعد یوکرین کے صدر کی  اپنے ہاتھ سے بنائی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روس کیخلاف آخر تک لڑنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور وائرل ویڈیو میں  میں انہیں ایک ملٹری بیس میں فوجی کے ساتھ کافی پیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.