روس نے یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد ویٹو کر دی

10

 

نیو یارک: روس نے یوکرین کے خلاف جنگ روکنے سے متعلق سلامتی کونسل کی مذمتی قرار داد ویٹو کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی ’جارحیت‘ کی مذمت کی گئی تھی اور فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دئیے جبکہ چائنہ، انڈیا اور یو اے ای نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

 

اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے کہا کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے، امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

 

دوسری جانب یوکرینی صدر نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ روس پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے۔انہوں نےمزید کہا کہ روس کی جارحیت کو روکنے کیلئے یورپ کے پاس طاقت موجود ہے جس کا استعمال کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.