کوروناسے ہونیوالی اموات اور نئے کیسز کی شرح میں بڑی کمی

3

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں  گزشتہ روز مہلک وبا  کا شکار مزید14 مریض انتقال کر گئےجس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی  تعداد 30 ہزار 153ہوگئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 625کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار207 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 عشاریہ 25  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار117مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.