اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست ، لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئے 

28

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلی مینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخری اوور میں162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بڑے مقابلے میں میچ کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف ہوتا رہا اور بالکل آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی الیون فاتح ٹھہری۔

 

لاہور قلندرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 162 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

 

آصف علی کے آوٹ ہونے سے پہلے تک اسلام آباد کی میچ پر گرفت بہتر تھی تاہم اس کے میچ میں غیر یقینی کی صورتحال غالب آگئی،جس کا فائدہ لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا نے آخری اوور میں بھرپور انداز میں اٹھایا اور 4 گیندوں پر صرف 1 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کرلی۔

 

لاہور قلندرز کی طرف سے عبد اللہ شفیق واحد نصف سنچری میکر تھے جبکہ دیگر میں کامران غلام 30، محمد حفیظ 28، سمت پٹیل21 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

قلندرز کی طرف سے ڈیوڈ ویسا نے آخری اوور میں 26 رنز بنائے اور ٹیم کو قابل دفاع ہدف تک پہنچا دیا، انہوں نے 8 گیندوں پر28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔

 

اسلام آباد کے لیم ڈوسن اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ وقاص مقصود اور شاداب خان نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

تبصرے بند ہیں.